پاکستان نے سری لنکن فتح کا نشہ ہرن کر دیا ثنا میر کی ہیٹ ٹرک

دوسرے ٹوئنٹی20میں55رنز کی فتح سے سیریز1-1سے برابر


Sports Desk January 17, 2015
دوسرے ٹوئنٹی20میں55رنز کی فتح سے سیریز1-1سے برابر۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان نے ایک ہی روز بعد سری لنکن فتح کا نشہ ہرن کر دیا، دوسرے ٹوئنٹی20میں55رنز کی فتح سے سیریز1-1سے برابر ہو گئی۔

فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو ہوگا، گزشتہ روز فاتح کپتان ثنا میر نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیتے ہوئے4وکٹیں حاصل کیں، انھوں نے ناقابل شکست 48رنز کی اننگز بھی کھیلی، تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں ابتدائی مقابلہ8رنز سے ہارنے والی گرین شرٹس نے اگلے ہی دن زبردست کم بیک کیا، دوسرے ٹی ٹوئنئ میں آئی لینڈرز کو یکطرفہ مقابلے میں55رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسکور بورڈ پر124رنز6وکٹ کا مجموعہ سجایا، جویریہ خان نے25رنز کی اننگز کھیلی،ثنا میر نے37گیندوں پر ناقابل شکست48رنز بنائے، نین عابدی نے13رنز اسکور کیے۔ دیگر کوئی بھی بیٹس ویمن دہرے ہندسوں میں داخہ نہ ہو سکیں۔

بعد ازاں سری لنکن ٹیم ہدف کا پیچھا کرنے کے لیے میدان میں اتری تو وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح بکھرنا شروع ہو گئیں، تمام پلیئرز 15.3 اورز میں پوہلین لوٹ گئیں، 12 اوورز میں 57 رنز پر6 ابتدائی وکٹیں گنوانے والی ناکام ٹیم کو اگلے اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر مسلسل 3 پلیئرز کے پویلین لوٹنے کا صدمہ جھیلنا پڑا، آف اسپنر ثنا میر نے پہلی گیند پر کھادا کنچانا (10) کو بولڈ کر دیا، دوسری پو سمودیکا ایل بی ڈبلیو ہو گئیں، ثنا نے اسی انداز سے رونا ویرا کو بھی پویلین بھیج کر ہیٹ ٹرک مکمل کر لی، بسمہٰ معروف نے2جب کہ ثانیہ خان اور سعدیہ یوسف نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔