کراچی میں پولیس کی کارروائی ٹارگٹ کلر سمیت 11 ملزمان گرفتار

کورنگی سے گرفتار ملزمان قتل، بسوں میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس


ویب ڈیسک January 26, 2015
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ایس ایس پی کورنگی

JHANG: پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرکےٹارگٹ کلر سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کو رنگی کے مطابق گرفتار ملزمان قتل ، بسوں میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں