کالعدم تنظیم کو ایزی پیسہ کے ذریعے 61 ہزار بھیجنے کا انکشاف

تمام فون اورقومی شناختی کارڈ نمبرز، ٹرانس آئی ڈی سے آگاہ کرنے کے باوجودپولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی


Staff Reporter January 28, 2015
تمام فون اورقومی شناختی کارڈ نمبرز، ٹرانس آئی ڈی سے آگاہ کرنے کے باوجودپولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔ فوٹو: فائل

دکاندار نے عدالت میں دائردرخواست میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو ایزی پیسہ کے ذریعے 61 ہزار روپے بھیجنے کا انکشاف کیا ہے۔

تمام فون اورقومی شناختی کارڈ نمبرز، ٹرانس آئی ڈی سے آگاہ کرنے کے باوجودپولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی،تفصیلات کے مطابق گاہی فقیر گوٹھ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے رہائشی جاسم عرف جسم نے سیشن جج کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی مہران ٹائون کورنگی کے علاقے میں ایزی پیسہ ایزی لوڈ و دیگر اشیاسے متعلق کمیونی کیشن کی دکان ہے۔

23جنوری کو ایک شخص اس کی دکان پر آیا اور5مختلف موبائل نمبرز پر 61 ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجنے کا کہا جس پرمیں نے رقم کاتقاضہ کیا تو اس نے کہا کہ اس کا بھائی رقم لے کرآرہاہے اوروہ تھوڑی دیر بعد یہاں پہنچ جائے گا، چندگھنٹوں کے بعدایک اورشخص آیا جس نے اپنا نام سرور بتایا، رقم طلب کرنے پراس نے کہا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور رقم فنڈکے لیے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں بھیجی گئی ہے اگردوبارہ رقم کا تقاضہ کیا تو تم کوغائب کردیں گے جس کے بعد میں نے متعلقہ تھانے کو تحریری درخواست دی جس میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کے تمام موبائل نمبرزقومی شناختی کارڈز اور نام وایڈریس سے آگاہ کیالیکن تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، درخواست میں ملزمان کے خلاف کارروائی کی استدعاکی گئی ہے۔