امریکا میں طالب علموں کی بدمعاشی سے نمٹنے کیلئے اساتذہ کو مسلح کرنے کی تیاری

اساتذہ کو مسلح ہو کر اسکول اور کالج آنے کا اطلاق سب سے پہلے امریکی ریاست ٹیکساس میں کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک February 01, 2015
قانون کے مطابق اساتذہ کو دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور ہنگامہ آرائی کرنے والے طالب علم کو سختی سے روکنے کا حق حاصل ہوگا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: امریکا کو دنیا کا ترقی یافتہ اورمہذب ملک تصور کیا جاتا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہاں انسانیت کا بڑا احترام کیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہاں علم کی شمع روشن کرنے والے اساتذہ ہی طالب علموں کی بدمعاشی کا شکارہیں جس سے مجبورہوکرانتظامیہ انہیں مسلح کرنے پر مجبورہوگئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اساتذہ کو مسلح ہو کر اسکول اور کالج آنے کا اطلاق سب سے پہلے امریکی ریاست ٹیکساس میں کیا جارہا ہے کیونکہ کچھ عرصہ قبل نیو جرسی میں استاد نے کلاس میں موبائل فون استعمال کرنے پر طالب علم کو ڈانٹ کر اس فون چھین لیا تھا جس پر طالب علم ایسا طیش میں آیا کہ اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اس ٹیجر کی تواضع گھونسوں اورلاتوں سے کرکے موبائل فون واپس لے لیا۔

اس واقعے کے بعد ٹیکساس کی ریاستی کونسل کے رکن نے اساتذہ کو اپنے تحفظ کے لئے مسلح ہو کر آنے کی اجازت دینے کا مسودہ اسمبلی میں پیش کردیا اور اگر ریاستی کونسل یہ مسودہ منظور کر لیتی ہے تو پھر دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور ہنگامہ آرائی کرنے والے طالب علم کو سختی سے روکنے کا حق حاصل ہوگا اور ایسی صورت حال میں استاد کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام سے اگر طالب علم کی جان بھی چلی جاتی ہے تو اس کا خون ٹیچر کے سر نہیں ‌ہو گا۔