چین میں شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو کے 270 اہلکاروں اور 45 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا


ویب ڈیسک February 06, 2015
شاپنگ مال کے 9 منیجرز کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کی کاؤنٹی ہوئی ڈونگ میں واقع 4 منزلہ شاپنگ مال کے ویئر ہاؤس میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کے سیکڑوں اہلکاروں اور 45 فائر ٹینڈرز نے 18 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران 17 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال کے 9 منیجرز کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صنعتوں، شاپنگ سینٹرز اور کانوں میں ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث چین میں اس طرح کے واقعات اکثر و بیشتر رونما ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث اسے اس حوالے سے ایک خطرناک ملک تصور کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں