حیدرآباد میں مسافرکوچ اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق 5 زخمی

زخمیوں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، اسپتال حکام


ویب ڈیسک February 08, 2015
ٹریفک حادثے میں زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں فوٹو: فائل

ہالہ ناکے کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے قریب ہالہ ناکے پر تیز رفتار ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافرکوچ سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 5زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔