وزیراعلیٰ کا ایکسپریس کی خبر پر نوٹس اوپن لیٹر گاڑیوں پر ایکسائز اور موٹرز ڈیلرز کا اجلاس طلب

رجسٹریشن اور ٹرانسفر پرایڈوانس ٹیکس وصولی سے گاڑیاں اوپن لیٹر پر چلانے کا رجحان بڑھا


Kashif Hussain February 09, 2015
نئی گاڑیوں کے ساتھ پرانی گاڑیوں پر بھی موٹروہیکل ٹیکس اور انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس سے حکومت سندھ کی موٹروہیکل ٹیکس وصولی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، چیئرمین پاکستان موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کے سبب اوپن لیٹر گاڑیوں کے رجحان میں اضافے اور دہشت گردی کے خدشات سے متعلق ایکسپریس میں شایع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے.

پاکستان موٹرڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق موٹر ڈیلرز کا وفد منگل کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرے گا ، نئی گاڑیوں کے ساتھ پرانی گاڑیوں پر بھی موٹروہیکل ٹیکس اور انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس سے حکومت سندھ کی موٹروہیکل ٹیکس وصولی متاثر ہونے کا خدشہ ہے.

سندھ مین ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد 850سی سی گاڑیوں کیلیے 10ہزار روپے، ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر 20 ہزار(ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کیلیے) سے 25 ہزار روپے (ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرنے والوں کیلیے )، ایک ہزار سے زائد اور 1300سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 30 اور 40 ہزار روپے، 1300سے زائد اور 1600سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 50ہزار اور ایک لاکھ روپے، 1600سے زائد اور 1800سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 75ہزار اور ڈیڑھ لاکھ روپے، 1800سے زائد اور 2000 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ایک لاکھ اور 2 لاکھ روپے، دو ہزار سی سی سے زائد اور2500 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ اور 3 لاکھ روپے، 2500سے زائد 3000سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 2 لاکھ اور چار لاکھ روپے جبکہ 3000سی سی سے زائد گاڑیوں کے لیے ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں ڈھائی سے ساڑھے 4 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اسی طرح موٹروہیکل ٹیکس ادا کرنے والوں کو بھی ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر سالانہ ایک ہزار روپے ، ایک ہزار سی سی سے زائد 1199سی سی تک کی گاڑیوں پر 1800 (ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کے لیے ) اور 3600روپے (ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرانے والوں کے لیے)، 1200سی سی سے 1299سی سی کے لیے 2ہزار اور چار ہزار روپے، 1300سی سی سے 1499سی سی گاڑیوں پر 3ہزار اور 6ہزار روپے، 1500سی سی سے 1599سی سی تک کے لیے 4500اور 9ہزار روپے، 1600سی سی سے 1999سی سی تک کی گاڑیوں پر 6ہزار اور 12ہزار روپے جبکہ 2ہزار سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں پر 12ہزار اور 24ہزار روپے ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں