اسکاٹ لینڈ ہارنے کی روایت ختم کرنے کو بے تاب

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میں شامل تجربہ کار کائل کوئٹزر، میٹ میچن، روب ٹیلر اور ایان وارڈ لا نئی شروعات کرنے کیلیے پراعتماد


Sports Desk February 09, 2015
اسکاٹ لینڈ اپنی پچھلی شکستوں کو بھلاکر جیت کی طلب لیے تیسرے ورلڈ کپ میں حصہ لینے آسٹریلیا پہنچ گیا ہے فوٹو: فائل

KARACHI: اسکاٹ لینڈ ہارنے کی روایت ختم کرنے کیلیے بیتاب ہے، کئی برس سے نان ٹیسٹ ممالک میں فوقیت حاصل ہونے کے ساتھ 1970 کی دہائی میں اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو مائیک ڈینس جیسے کپتان اور ایسکس کاؤنٹی کو برائن ہارڈی جیسے پلیئرز فراہم کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ اپنی پچھلی شکستوں کو بھلاکر جیت کی طلب لیے تیسرے ورلڈ کپ میں حصہ لینے آسٹریلیا پہنچ گیا ہے، انھیں 1999 اور 2007 ایڈیشنز میں8 مرتبہ شکست اٹھانا پڑی تھی۔ ایک نان ٹیسٹ ملک کیلیے اسکاٹس کا ورلڈ کپ ریکارڈ کچھ حیران کن نہیں البتہ حقیقت یہ ہے کہ انھیں کیریبیئن میں ہونے والے 2007 ورلڈ کپ میں دوسرے ایسوسی ایٹ ملک نیدرلینڈز کے ہاتھوں 8 وکٹ سے عبرتناک شکست ہوئی جس سے پوری کارکردگی کا اظہار ہوجاتا ہے۔ کئی برسوں سے اسکاٹ لینڈ پریمیئر نان ٹیسٹ ممالک میں سے ایک اور 1970 کی دہائی میں انگلینڈ کو آنجہانی کپتان مائیک ڈینس اورکاؤنٹی ایسکس کوبرائن ہارڈی کیلیے جیسے تجربے کار پلیئرز شامل ہیں، بہرحال حال ہی میں ان ممالک نے قابل رشک مقبولیت پائی اور آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور افغانستان عالمی اسٹیج پر سامنے آئے جبکہ بنگلہ دیش نے ایسوسی ایٹ سے ٹیسٹ پلیئنگ ملک کا درجہ حاصل کیا۔

اسکاٹ لینڈ آل راؤنڈرکیلم میکلیوڈ کا کہنا ہے کہ ہم نے گذشتہ پانچ سے 10 برسوں میں کافی ترقی پائی، ہمیں چند ٹیسٹ پلیئنگ ممالک کوہرانے کی ضرورت ہے، اگر ہم ایسا کرسکے پھر ٹیم کی تشہیر میں اضافہ ہوگا، اسکاٹ لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تجربہ کار نارتمپٹن شائر بیٹسمین کائل کوئٹزر جبکہ کوالیفکیشن قوانین میں تبدیلی سے اسکاٹش والدین کے ساتھ برطانوی پاسپورٹ رکھنے والے پلیئرز کیلیے کھیلنے کا جواز پیدا کردیا جس میں لیسٹرشائر آل راؤنڈر روب ٹیلر، سسیکس بیٹسمین میٹ میچن اور یارکشائر سیمر ایئن وارڈلا کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

بیک روم اسٹاف ہیڈ کوچ سابق نیوزی لینڈ کرکٹر گرانٹ براڈ برن سے کچھ زیادہ رابطے میں ہیں جنھیں سابق انگلینڈ آل راؤنڈر پال کولنگ ووڈ کی معاونت بھی حاصل ہے۔ براڈ برن اور کولنگ ووڈ دونوں ہی اپنے وطن شریک ٹورنامنٹ میزبان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو شکست دینے کے منتظر ہیں، اسکاٹش ٹیم دو پول میچز میں ان کی حریف ہے۔ اب تک درہم کیلیے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے کولنگ ووڈ نے ایک باعزت سخت، مسابقتی پروفیشنل کی حیثیت اختیار کرلی ہے اور اسکاٹ لینڈ کی مدد کررہے ہیں۔