ورلڈ کپ میں شائقین کی بھرپور دلچسپی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مسرور

ورلڈ کپ کے8 لاکھ 25 ہزار ٹکٹ فروخت کرچکے ہیں۔ آئی سی سی


Sports Desk February 12, 2015
ہمیں شائقین کا جوش دیکھ کر انتہائی خوشی ہورہی ہے، آئی سی سی فوٹو : فائل

آئندہ ہفتے شروع ہونے والی کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز میں شائقین کی بڑی تعدادکی اسٹیڈیم میں آمد متوقع ہے۔جہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے چارمختلف وینیوز پر ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی

آئی سی سی کے مطابق اس میں دو میچز کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جبکہ میلبورن اور ہیملٹن میں شیڈول مقابلوں کے محض چند ٹکٹس دستیاب ہیں، ٹورنامنٹ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو جون ہارنڈین نے اس صورتحال پر کہا کہ ہمیں شائقین کا جوش دیکھ کر انتہائی خوشی ہورہی ہے، ہم اب تک ورلڈ کپ کے8 لاکھ 25 ہزار ٹکٹ فروخت کرچکے ہیں۔