خواتین ہرشعبے میں مردوں سے پیچھےشرح اموات میں آگے

انتظامی ملازمتوں میں محض3فیصدحصہ،مردوں میں شرح خواندگی51،خواتین میں28 فیصد


INP October 05, 2012
انتظامی ملازمتوں میں محض3فیصدحصہ،مردوں میں شرح خواندگی51،خواتین میں28 فیصد۔ فوٹو فائل

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ پاکستان میں خواتین زندگی کے ہرشعبے میں مردوں سے پیچھے ہیں تاہم شرح اموات میں ان سے آگے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یواین ڈی پی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں خواتین ہر شعبہ میں مردوں سے پیچھے ہیں مگرشرح اموات میں مرد خواتین سے پیچھے ہیں۔پاکستان میں اعلیٰ انتظامی ملازمتوں میں مردوںکے مقابلے میں عورتوں کا حصہ محض 3 فیصد ہے۔مردوں میں شرح خواندگی51 فیصد اور خواتین میں 28 فیصد ہے۔ پرائمری اسکولوں میں لڑکوں کی انرولمنٹ80فیصداورخواتین کی64فیصد ہے۔

پاکستان میں69فیصد محنت کش مردوں کے مقابلے میں صرف 11فیصدخواتین ہی محنت مزدوری کرتی ہیں مگربدقسمتی سے ایک سے4سال تک کی لڑکیوں کی شرح اموات لڑکوں سے 12فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں زچگی کے دوران ایک لاکھ عورتوں میں سے340موت کی آغوش میں چلی جاتی ہیں،سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان میں خواتین کی اوسط عمربھی مردوں سے کم ہے۔