کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 2 غیر ملکی ملزم ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 12 فروری 2015
ملزمان کا ایک ساتھی پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے، پولیس، فوٹو:فائل

ملزمان کا ایک ساتھی پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے، پولیس، فوٹو:فائل

کراچی: پولیس نے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے نتیجے 2 غیر ملکی ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤانور کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کےبعد جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان غیر ملکی اور اغوا برائے تاوان سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔