پاکستان سے ورلڈ کپ میچ پر بھارت میں 30 ہزار کروڑ روپے کا جوا
ورلڈ کپ جیتے کیلیے آسٹریلیا فیورٹ ہے جس کیلیے 2.40 روپے کا داؤ آفر کیا گیا، بھارتی بکی
پاکستان اوربھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ پر بھارت میں 30 ہزار کروڑ روپے کا جوا کھیلا گیا۔
اگرچہ ممبئی میں بکیز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری لیکن بھارتی سٹہ مافیا بھرپور انداز میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، ایک بکی نے کہاکہ اب سٹہ بازار ممبئی سے ناشک گجرات منتقل ہوگیا ہے۔ ایک اور بکی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتے کیلیے آسٹریلیا فیورٹ ہے جس کیلیے 2.40 روپے کا دائو آفر کیا گیا،پاکستان کی فتح پر ایک روپیہ لگانے والے کو ٹیم کے چیمپئن بننے پر ساڑھے 9روپے ملیں گے۔