کینیا کی ایتھلیٹ ہیوون نگیٹچ نے گذشتہ روز آسٹن میراتھن ریس میں رینگ کر فنشنگ لائن عبور کی۔
دوران ریس ایک مرحلے پر وہ سب سے آگے تھیں لیکن 23 میل فاصلہ طے کرنے کے بعد تھکن ان پر حاوی آگئی۔ جب وہ مزید دوڑ نہ سکیں تو انھیں ویل چیئر استعمال کرنے کی پیشکش کی گئی جسے انھوں نے قبول نہیں کیا، ان کا اصرار تھا کہ میں دوڑ کر یہ ریس مکمل کرونگی۔
آخرکار انھوں نے اختتامی 400 میٹر رینگتے ہوئے طے کیے اور پھر بھی تیسرے نمبر پر رہیں، اس سے بڑھ کر یہ کہ انھیں اپنا رینگنا یاد نہیں ہے، وہ بظاہر آٹو پائلٹ موڈ میں چلی گئی تھیں اور بعد ازاں انھیں رینگتے ہوئے ریس مکمل کیے جانے کی تصویریں دکھاکر یاد دلایاگیا، ان کی غیرمعمولی جرات نے منتظمین کو بھی متاثر کیا اور انھوں نے ہیوون نگیٹچ کو دوسری پوزیشن کے برابر انعامی رقم سے نوازدیا۔