یو اے ای کے محمد توقیر ورلڈ کپ کی تاریخ کے معمر ترین کپتان بن گئے

محمد توقیر نے 43 برس اور 32 دن کی عمر میں اپنی ٹیم کی میگا ایونٹ میں قیادت کی


Sports Desk February 20, 2015
محمد توقیر نے 43 برس اور 32 دن کی عمر میں اپنی ٹیم کی میگا ایونٹ میں قیادت کی۔ فوٹو : اے ایف پی

AMSTERDAM: متحدہ عرب امارات کے محمد توقیر ورلڈ کپ کی تاریخ کے معمر ترین کپتان بن گئے۔

انھوں نے 43 برس اور 32 دن کی عمر میں اپنی ٹیم کی میگا ایونٹ میں قیادت کی، اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے اسٹیون لوبرز کے پاس تھا جنھوں نے 42 سال اور 347 دن کی عمر میں ورلڈ کپ 1996 میں کپتانی کا اعزاز پایا تھا۔ تین کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ون ڈے میں توقیر سے بھی زیادہ عمر میں قیادت کر چکے، ان میں ہانگ کانگ کے راہول شرما اور توقیر کے ہی موجودہ نائب خرم خان شامل ہیں، وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے تیسرے طویل العمر پلیئر بنے۔