ایشین کرکٹ کونسل کو تحلیل کرنے کی اطلاعات دوبارہ سامنے آنے لگیں

ملائیشیا میں موجود اے سی سی کا ہیڈکوارٹر بھی بند کیا جارہا ہے، ذرائع


Sports Desk February 20, 2015
اے سی سی کے ٹورنامنٹس کا مستقبل بھی غیریقینی سے دوچار ہوگیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

ایشین کرکٹ کونسل کو تحلیل کرنے کی اطلاعات دوبارہ سامنے آنے لگیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیاکہ ملائیشیا میں موجود اے سی سی کا ہیڈکوارٹر بھی بند کیا جارہا ہے جبکہ ایک چھوٹا آفس سنگاپور میں لیا جائے گا، ایشین کپ سمیت کئی ایونٹس منعقد کرنے والی اس کونسل کی ویب سائٹ پر مستقبل کیلیے کوئی بھی ایونٹ شیڈول نہیں جس سے خدشات میںاضافہ ہوا ہے۔ اے سی سی کے ٹورنامنٹس کا مستقبل بھی غیریقینی سے دوچار ہوگیا ہے۔