سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر انیل کمبلے آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

انیل کمبلے کو اعزازمیلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان منعقدہ میچ کے دوران دیاگیا۔


Sports Desk February 23, 2015
انیل کمبلے کو اعزازمیلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان منعقدہ میچ کے دوران دیاگیا۔۔ فوٹو: فائل

MONTPELLIER: سابق آسٹریلوی ویمن کرکٹر بیٹی ولسن اور سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے کو اتوار کے دن باضابطہ طور پر آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بنالیا گیا۔

انھیں یہ اعزاز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان منعقدہ میچ کے دوران دیاگیا، کمبلے اس میں شامل ہونے والے چوتھے بھارتی کرکٹر ہیں، ان سے قبل سنیل گواسکر، کپیل دیواوربشن سنگھ بیدی بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، کمبلے اس فہرست میں شامل ہونے والے77 ویں اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر 78ویں پلیئر بنیں۔