سینیٹ الیکشن کے مستردکاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں آج سے دائر ہوں گی

امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو جاری کر دی جائے گی


News Agencies/Numainda Express February 23, 2015
الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت 26 اور 27 فروری کو کرے گا فوٹو: فائل

KARACHI: سینیٹ کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کےخلاف اپیلیں آج اور کل دائر کی جاسکیں گی۔

الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت 26 اور 27 فروری کو کرے گا جبکہ کاغذات نامزدگی 28 فروری کو واپس لیے جا سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز جاری کر دی جائے گی۔ پولنگ 5 مارچ کو صبح9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیلیں بھی دائر کرنے کی قانون میں گنجائش ہے تاہم سینیٹ میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کے حوالے سے قانون خاموش ہے۔

مقبول خبریں