مرد کے ہاتھ بتا سکتے ہیں کہ وہ خواتین سے کیا برتاؤ کرتے ہوں گے

دونوں انگلیوں کے باہمی تناسب سےیہ بھی پتہ چل سکتا ہے کہ مرد اور خواتین کس حد تک وفادار یا بے وفا ہیں۔


ویب ڈیسک February 24, 2015
مرد کے ہاتھ انگلیوں کا فاصلہ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان برتاؤ خواتین کے ساتھ کیسا ہے: فوٹو فائل

مک گل یونیورسٹی کے محققین کی اسٹڈی کے مطابق جو ایک میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ایک مرد کے ہاتھ بتا سکتے ہیں کہ خواتین کے ساتھ وہ کس طرح پیش آتا ہوگا۔

اس ریسرچ کے مطابق کسی بھی مرد کے ہاتھ کی سب سے بڑی انگلی اور انگوٹھی والی انگلی کے درمیان جتنا کم فرق ہوتا ہے وہ خواتین کے ساتھ اتنی ہی زیادہ مہربانی اور خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں' ان کی بات توجہ سے سنتے ہیں، انھیں دیکھ کر مسکراتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق بیگمات کے ساتھ ان کی زندگیاں زیادہ خوشگوار ہوتی ہیں لیکن تحقیق کا ایک پہلو یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ایسے مرد زیادہ بچوں کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناردمبریا اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں کے محققین کی ریسرچ یہ بھی کہتی ہے کہ دونوں انگلیوں کے باہمی تناسب سے یہ بھی پتہ چل سکتا ہے کہ مرد اور خواتین ایک دوسرے سے کس حد تک وفادار یا بے وفا ہیں۔