حصص مارکیٹ سنبھل نہ سکی اور 33200 کی حد بھی گرگئی

کاروباری حجم پیر کی نسبت33 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ21 لاکھ36 ہزار 450 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter March 04, 2015
کاروباری حجم پیر کی نسبت33 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ21 لاکھ36 ہزار 450 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سرمایہ کاروں کا محتاط طرز عمل اور بینکنگ سیکٹر میں فروخت کی شدت بڑھنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 33200 پوائنٹس کی حد بھی گرگئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید23 ارب 48 کروڑ48 لاکھ62 ہزار708 روپے ڈوب گئے۔

ایک موقع پر 80.37 پوائنٹس کی تیزی اور بعدازاں 402 پوائنٹس تک کی مندی بھی ہوئی لیکن اس دوران نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی ہوئی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 24.81 پوائنٹس کی کمی سے 33188.77 پوائنٹس ہوگیا، اس کے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس2.10 پوائنٹس کے اضافے سے 21669.67 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس565.15 پوائنٹس کے اضافے سے 53439.32 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت33 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ21 لاکھ36 ہزار 450 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار376 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 159 کے بھاؤ میں اضافہ، 199 کے داموں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مقبول خبریں