این ای ڈی داخلہ ٹیسٹ میں7ہزار633امیدوارشریک 4006امیدوار کامیاب ایک جعلی امیدوار پکڑا گیا

این ای ڈی یونیورسٹی میںداخلے کے لیے طلبہ و طالبات انٹری ٹیسٹ کا پرچہ حل کرنے میںمصروف ہیں.


Staff Reporter October 07, 2012
این ای ڈی یونیورسٹی میںداخلے کے لیے طلبہ و طالبات انٹری ٹیسٹ کا پرچہ حل کرنے میںمصروف ہیں ،چھوٹی تصویر میں والدین انتظارگاہ میں بیٹھے ہیں. فوٹو : ایکسپریس

این ای ڈی یونیورسٹی کے 24مختلف شعبہ جات میں داخلوںکیلیے ہفتہ کو انٹری ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا ہے ۔

مجموعی طور پر1983 سیٹوں کے لیے7ہزار633امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی،این ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے داخلوں کے رجحان ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس 40 سے بڑھاکر 50 کیے جانے کے بعد ٹیسٹ میں کامیابی کی شرح گذشتہ برسوں کے مقابلے میں گرگئی ہے۔