لاہور میں میاں بیوی کے جھگڑے نے بچوں کی زندگی اجیرن کردی

بچے ماں کے بجائے باپ کے ساتھ جانا چاہتے تھے لیکن عدالت نے ماں کے حق میں فیصلہ سنادیا۔


ویب ڈیسک March 09, 2015
بچے ماں کے بجائے باپ کے ساتھ جانا چاہتے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: ہائی کورٹ نے والدین کی علیحدگی کے بعد بچوں کی حوالگی سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے بچے ماں کے حوالے کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک جوڑے کی جانب سے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ماں اور باپ دونوں کا موقف تھا کہ بچوں کو ان کے حوالے کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے قانون کی رو سے فیصلہ ماں کے حق میں کردیا لیکن بچے ماں کے ساتھ جانے کے بجائے باپ کے ساتھ جانے کے لئے بلک بلک کر روتے رہے۔

عدالت کے احاطے پر بچوں کے باپ، دادی اور نانی نے بھی ماں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن ماں کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپننے بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ وہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پرورش کرے گی لیکن بچے کسی صورت باپ کو نہیں دے گی۔ جس کے بعد اس کے گھر والے بچوں کو زبردستی ہی ساتھ لے گئے۔