سکھر میں ہالینڈ کا سیاح بغیر سیکیورٹی کے گھومنے پر دھر لیا گیا

سیاح سینٹ مارٹن کو مقامی گیسٹ ہاؤس میں بند کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔


Numainda Express March 11, 2015
سیاح سینٹ مارٹن کو مقامی گیسٹ ہاؤس میں بند کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ فوٹو: فائل

اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے ہالینڈ کے سیاح کو گھنٹہ گھرسے پکڑکر تفتیش کے لیے مقامی گیسٹ ہاؤس میں بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکزگھنٹہ گھر چوک پر بغیر سیکیورٹی کے موٹر سائیکل نمبرJ-705 پرگھومنے والے یورپی ملک ہالینڈ کے سیاح سینٹ مارٹن کو پکڑلیا اوراسے اے سیکشن تھانے میں لے گئے۔ بعدازاں سیاح سینٹ مارٹن کو مقامی گیسٹ ہاؤس میں بند کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ہالینڈسے تعلق رکھنے والاسیاح سینٹ مارٹن بلوچستان سے لاہورجاتے ہوئے سکھرمیں قیام پذیرہوا تھااور بغیر سیکیورٹی کے شہرمیں گھوم رہا تھا۔