بالاکوٹ: آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق

آسمانی بجلی گرنے سے دو گھروں کا بھی نقصان پہنچا، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے


ویب ڈیسک September 17, 2026

مانسہرہ:

وادی منور سیریاں کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے دو گھروں کا بھی نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں مکان کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔