ٹیلر ورلڈ کپ میں مسلسل2سنچریاں بنانے والے پہلے زمبابوین پلیئربن گئے

ٹیلر نے بھارت سے قبل آئرلینڈ کے خلاف بھی 121 رنز کی اننگ کھیلی


Sports Desk March 15, 2015
ٹیلر نے بھارت سے قبل آئرلینڈ کے خلاف بھی 121 رنز کی اننگ کھیلی. فوٹو: فائل

برینڈن ٹیلر ورلڈ کپ میں مسلسل2 سنچریاں بنانے والے پہلے زمبابوین کرکٹر بن گئے۔

انھوں نے بھارت کیخلاف ہفتے کو 138 رنز اسکور کیے، اس سے قبل وہ آئرلینڈ کیخلاف بھی اسی میدان میں 121 کی اننگز کھیل چکے ہیں، ٹیلر سے قبل بنگلہ دیشی محمود اللہ، سری لنکن کمار سنگاکارا، آسٹریلوی مارک وا، بھارتی راہول ڈریوڈ، جنوبی افریقی ابراہم ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ اور سابق پاکستانی اوپنر سعید انور بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

ٹیلر ورلڈ کپ میں سنچری بنانیوالے پانچویں زمبابوین بیٹسمین بنے، ان سے قبل اینڈی فلاور، ڈیوڈ ہوٹن، نیل جونسن اور کریگ وشارٹ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔