ورلڈکپ وہاب ریاض 14 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ فائیو بولرز میں شامل

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 16وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں


Sports Desk March 16, 2015
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 16وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جب کہ محمد شامی، ٹرینٹ بولٹ اور جوش ڈیوے یکساں طور پر 15،15 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ میں ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے پر پاکستانی پیسر وہاب ریاض آئرلینڈ کیخلاف 3وکٹیں لیکر اپنے مجموعی شکاروں کی تعداد 14کرنے میں کامیاب ہوگئے، اس عمدہ کاوش پر وہ ٹاپ فائیو بولرز میں آگئے۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 16وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں، محمد شامی، ٹرینٹ بولٹ اور جوش ڈیوے یکساں طور پر 15،15 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں، سری لنکا کے کمار سنگاکارا 496رنز بناکر سرفہرست ہیں، برینڈن ٹیلر433، ڈی ویلیئرز 417، تلکارتنے دلشان395 اور محمود اللہ344 رنز کے بعد موجود ہیں۔