ڈی ویلیئرز سے ہوشیار رہو سری لنکن وزیراعظم کا ٹیم کپتان میتھیوز کو مشورہ

اب ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک بار پھر اپنے ملک کو چیمپئن کے اعزاز سے سرفراز کریں، وکرمے سنگھے


Sports Desk March 16, 2015
کرکٹ ٹیم پوری قوم کے لیے عزت کا باعث بنی اور اب ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک بار پھر اپنے ملک کو چیمپئن کے اعزاز سے سرفراز کریں، وکرمے سنگھے۔فوٹو : فائل

سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرمے سنگھے نے اپنے کپتان انجیلو میتھیوز کو کوارٹر فائنل میں اپنی حریف سائیڈ کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

سری لنکن وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈی ویلیئرز اس وقت بہترین فارم میں ہیں، ان پر نظر رکھی جائے،واضح رہے کہ جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز سرِ دست عالمی کرکٹ میں حریف بولرز کیلیے خطرے کی علامت بنے ہوئے ہیں، وکرمے سنگھے نے مزید کہا کہ کرکٹ ٹیم پوری قوم کے لیے عزت کا باعث بنی اور اب ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک بار پھر اپنے ملک کو چیمپئن کے اعزاز سے سرفراز کریں۔