پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کی بنگلہ دیشی امیدیں بدستور قائم

7 اپریل سے شروع ہونیوالی سیریز پر تاحال غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں


Sports Desk March 18, 2015
پی سی بی کی جانب سے میزبان سے باہمی مقابلوں سے حاصل ہونیوالی آمدنی میں حصہ مانگا گیا جو وہ دینے کو تیار نہیں ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیم کے دورے کی بنگلہ دیشی امیدیں بدستور قائم ہیں اور اس سلسلے میں انتظامات بھی شروع کردیے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کو رواں برس 7 اپریل سے 6 مئی تک پاکستانی سائیڈ کی میزبانی کرنا ہے تاہم اس سیریز پر غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، پی سی بی کی جانب سے میزبان سے باہمی مقابلوں سے حاصل ہونیوالی آمدنی میں حصہ مانگا گیا جو وہ دینے کو تیار نہیں ہے، ابھی تک اس بارے میں دونوں بورڈز کسی فیصلے پر نہیں پہنچ پائے ۔

تاہم گذشتہ روز بنگلہ دیش میں بین الوزارتی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کیخلاف رواں سال شیڈول سیریز کے کامیاب انعقاد پر غور کیاگیا، خاص طور پر سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات پر زور دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے سیریز کی جگہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے بھی کوشش شروع کردی ہے۔