کلارک نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے سے صاف انکارکردیا

فی الحال میرا ون ڈے فارمیٹ کو چھوڑنے کا کوئی بھی ارادہ نہیں ہے، کلارک


Sports Desk March 20, 2015
فی الحال میرا ون ڈے فارمیٹ کو چھوڑنے کا کوئی بھی ارادہ نہیں ہے، کلارک۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے صاف انکار کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ میرا ایسا کوئی بھی ارادہ نہیں ہے۔

آسٹریلوی قائد کا کہنا ہے کہ میں 17 برس کی عمر میں انجری کا شکار ہوا اور اس کے باوجود 200 ون ڈے اور 100 سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلنے میں کامیاب رہا، فی الحال میرا ون ڈے فارمیٹ کو چھوڑنے کا کوئی بھی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کلارک کمر کے پرانے عارضے کا شکار ہیں جبکہ گذشتہ کچھ عرصے میں ان کی ہیمسٹرنگ تکلیف نے بھی شدید پریشان کیا، ورلڈ کپ سے قبل انھوں نے سرجری کرائی تھی۔