وہاب نے طوفانی بولنگ کی واٹسن کاکیچ تھامنے پر میچ سنسنی خیزہوجاتا کلارک

ہماری ٹیم خوش قسمت ہے کہ پیسر کے خطرناک اسپیل کو جھیل پائی، آسٹریلوی قائد


Sports Desk March 21, 2015
ہماری ٹیم خوش قسمت ہے کہ پیسر کے خطرناک اسپیل کو جھیل پائی، آسٹریلوی قائد۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بھی وہاب ریاض کی بولنگ کو سراہا ہے۔

مائیکل کلارک نے کہاکہ ہماری ٹیم خوش قسمت ہے کہ پیسر کے خطرناک اسپیل کو جھیل پائی، لیفٹ آرم پیسرز سیدھے ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمینوں کیلیے ہمیشہ سے مشکل ہوتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر واٹسن کا کیچ تھام لیا جاتا تو یہ میچ زیادہ سنسنی خیز ہوسکتا تھا، فاسٹ بولرز نے دونوں ٹیمیں کیلیے اپنا کردار بخوبی نبھایا۔