وہاب نے طوفانی بولنگ سے 2 ڈبلیوز کی یاد تازہ کردی

شاندار بولنگ پر کیون پیٹرسن سمیت دیگر کرکٹرز کا وہاب کو خراج تحسین


Sports Desk March 21, 2015
شاندار بولنگ پر کیون پیٹرسن سمیت دیگر کرکٹرز کا وہاب کو خراج تحسین۔ فوٹو:کرک انفو

وہاب ریاض نے طوفانی بولنگ سے 2ڈبلیوز وسیم اکرم اور وقار یونس کی یاد تازہ کردی۔

پیسر کی برق رفتاری اور جارح مزاجی نے سابق کرکٹرز کو گرویدہ بنالیا، وہاب نے وارنر اور کلارک کو چلتا کرنے کے بعد تجربہ کار شین واٹسن کو بھی تگنی کا ناچ نچایا، راحت علی کیچ ڈراپ کرکے ٹیم کا حوصلہ پست نہ کرتے تو پیسر کینگروز کے دفاع میں مزید شگاف ڈالتے ہوئے فتح سے دور کرسکتے تھے، کیون پیٹرسن سمیت دیگر کرکٹرز نے وہاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔