صہیب مقصود کی جانب سے کپتان مصباح کی حکم عدولی کا انکشاف

مصباح نے صہیب کو شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کیلیے کہا مگر انھوں نے انکار کر دیا


Sports Desk March 22, 2015
مصباح نے صہیب کو شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کیلیے کہا مگر انھوں نے انکار کر دیا۔ فوٹو: فائل

MEMPHIS: ایڈیلیڈ میں نوجوان بیٹسمین صہیب مقصود کی جانب سے کپتان مصباح الحق کی حکم عدولی کا انکشاف ہوا ہے۔

آسٹریلیا سے کوارٹر میں مصباح نے صہیب کو شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کیلیے کہا مگر انھوں نے انکار کر دیا، ایسے میں کپتان خود ہیلمٹ پہن کر وہاں کھڑے ہو گئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔