بھارت امپائرز کی مدد سے جیتا بنگلا دیشی وزیراعظم کا الزام

اس سے قبل کونسل کے صدر اور بنگلہ دیشی وزیر مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا تھا کہ ہمارے خلاف بھارت کی فتح پہلے سے طے تھی


Sports Desk March 22, 2015
اس سے قبل کونسل کے صدر اور بنگلہ دیشی وزیر مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا تھا کہ ہمارے خلاف بھارت کی فتح پہلے سے طے تھی۔ فوٹو : فائل

بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے بھی آئی سی سی کے ہم وطن صدر مصطفیٰ کمال کی پیروی کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہمارے خلاف امپائرز کی مدد سے کوارٹر فائنل جیتا، امپائرنگ کی غلطی نہ ہونے پر وہ ہمیں نہیں ہرا سکتا تھا۔

اس سے قبل کونسل کے صدر اور بنگلہ دیشی وزیر مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا تھا کہ ہمارے خلاف بھارت کی فتح پہلے سے طے تھی، واضح رہے کہ اس پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔