جعلسازی سے ایف آئی اے میںتعینات پولیس افسرکاپول کھل گیا

ڈی جی ایف آئی اے نے مبہم خط کی بنیادپرافسرکوایف آئی اے میں جوائننگ سے روک دیا


Staff Reporter October 08, 2012
سندھ پولیس افسرچوہدری سہیل کوچندماہ قبل ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات کیاگیاتھا۔ فوٹو: فائل

جعل سازی کے ذریعے چندماہ کے دوران ایف آئی اے میں دوبارڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والے سندھ پولیس کے افسرکاپول کھل گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے مبہم خط کی بنیادپرایف آئی اے میں جوائننگ سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں آئوٹ آف ٹرن پرموشن کے ذریعے ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کرنیوالے افسرچوہدری سہیل فیض کوچند ماہ قبل ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات کیاگیا تھااورانھوں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ایس ایچ اوانسدادانسانی اسمگلنگ سرکل کراچی تقریباً4ماہ تک ذمے داریاں نبھائیں۔

اپنی تعیناتی کے آخری دنوں میں انھوں نے ملک کے صف اول کے28 اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرزکیخلاف ایک بے بنیادمقدمہ درج کیااورانھیں ہراساں کرنے کی کوشش کی تاہم معاملہ وفاقی وزیر داخلہ کے علم میں آنے پرچوہدری سہیل فیض اوران کی ٹیم کے دیگرارکان کوفوری طورپرعہدوں سے برطرف کردیا گیااور ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی،سہیل فیض اپنے اثرورسوخ کی بنیادپر محکمہ جاتی انکوائری کاسامناکرنے کے بجائے ایف آئی اے سے ڈیپوٹیشن ختم کراکے دوبارہ سندھ پولیس میں واپس آگئے تاہم کئی ماہ گزر جانے کے باوجودوہ سندھ پولیس میں کوئی تعیناتی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

جس کے بعدگزشتہ ماہ کے آخرمیں انھوں نے ایک مرتبہ پھرایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعیناتی حاصل کرلی تاہم اس سلسلے میں انھوں نے اعلیٰ افسران کوچندماہ قبل اپنے خلاف ہونے والی تادیبی کارروائی سے لاعلم رکھنے کیلیے کلرکوںکی ملی بھگت سے ایک مبہم خط جاری کرایاجس میں یہ واضح نہیں کیاگیاتھا کہ وہ سندھ پولیس کے افسرہیں اورایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات کیے جارہے ہیں،ایف آئی اے اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع کے مطابق یہ ایف آئی اے کی تاریخ کاانوکھاخط تھاجس میں ڈیپوٹیشن پراصل ڈپارٹمنٹ کا کوئی حوالہ ہی نہیں تھاجس سے ایسالگتاتھاکہ سہیل فیض ایف آئی اے ہی کے افسرہیں حالانکہ ایف آئی اے کے اپنے افسران کواس قسم کے خط کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس جعل سازی کابنیادی مقصدیہ تھاکہ اعلیٰ افسران کو لاعلم رکھاجائے کہ وہ چند ماہ قبل پہلے بھی ایف آئی اے میں تعینات کیے گئے تھے اور ان کی واپسی کن وجوہات کی بنا پر ہوئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری سہیل فیض ایف آئی اے کے انسدادانسانی اسمگلنگ سرکل میں دوبارہ ایس ایچ او کا عہدہ حاصل کرناچاہتے ہیں۔اس سلسلے میں متعدد بار وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔