لندن کوئی پیغام لے کر نہیں گیا اور نہ ہی کوئی پیغام لایا ہوں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن

ایم کیوایم کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان فلپ بارٹن


فلپ بارٹن وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کے دوسرے روز ہی19مارچ کو لندن چلے گئے تھے۔فوٹو : فائل

NEW DELHI: برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں برطانوی ہائی کمیشن سے جاری بیان میں کہاگیاکہ برطانوی ہائی کمشنر فلپ مارٹن کادورہ لندن معمول کے مطابق تھاوہ سالانہ چھٹیاں گزارنے لندن گئے تھے۔

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق فلپ بارٹن تین دن پہلے ہی اسلا م آبا دآچکے ہیں اورلندن میں منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم قیادت کی گرفتاریوں کے حوالے سے ان کاتعلق نہیں۔ واضح رہے کہ فلپ بارٹن وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کے دوسرے روز ہی19مارچ کو لندن چلے گئے تھے۔

ہائی کمشنر فلپ بارٹن کے ترجمان نے کہاہے کہ فلپ بارٹن سالانہ چھٹیوں پر برطانیہ گئے تھے اور انکا ایم کیوایم کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں'وہ نہ تو کوئی پیغام لے کر گئے اور نہ کوئی لیکر آئے۔

مقبول خبریں