پی پی نے تصادم کی سیاست کاآغاز کردیا مرتضیٰ جتوئی

پیپلزپارٹی نے سندھ میں ٹکرائو کی سیاست کا آغاز کر دیا ہے, مرتضیٰ جتوئی.


Nama Nigar October 09, 2012
پیپلزپارٹی نے سندھ میں ٹکرائو کی سیاست کا آغاز کر دیا ہے, مرتضیٰ جتوئی. فوٹو: فائل

نیشنل پیپلزپارٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے پیر کو نواب شاہ میں پیپلزپارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی و نواب شاہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر رحیم بخش جمالی کے قتل پر

ان کی صاحبزادی بے نظیر جمالی ایڈووکیٹ سے تعزیت کی۔ مرتضیٰ جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں ٹکرائو کی سیاست کا آغاز کر دیا ہے ۔عام انتخابات میں پیپلزپارٹی سے اتحاد کسی صورت نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف دو آپشن ہیں،دہرے بلدیاتی نظام کا بل واپس لے یا پھر بل میں ترمیم کرکے سندھی قوم کے مطالبات شامل کیے جائیں۔

مقبول خبریں