ٹارگٹڈآپریشن اورچھاپہ مارکارروائیوںمیں 47 افرادگرفتار

اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں 3 مفرور اور ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے


Staff Reporter October 09, 2012
اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں 3 مفرور اور ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے. فوٹو: فائل

کراچی پولیس نے ٹارگٹڈ ایکشن اور چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران47 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں3مفرور اور ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ3 دنوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جانے والے ٹارگٹڈ ایکشن اور کارروائیوں میں3 مفرور اور ایک اشتہاری ملزم سمیت47 جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کر کے29ٹی ٹی پستول، 2 کلاشنکوف اوررپیٹربرآمد کرلی،پولیس کے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 5پولیس مقابلے ہوئے اور اس دوران چار گروہوںکا خاتمہ بھی کیاگیا ۔