فلموں کے لیے کسی کے ترلے اور منتیں کرنے والی نہیں میرا

میں نے پہلے کبھی اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کروں گی،میرا


INP April 13, 2015
میں نے پہلے کبھی اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کروں گی،میرا۔ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں ساتھی فنکاروں سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی لیکن مجھ پر کوئی تنقید کرے گا تو میں اس کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں' میں فلموں کے لیے کسی کے ترلے اور منتیں کرنے والی نہیں اپنی عزت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میری وہ ساتھی اداکارائیں جن کی کشتیاں ڈوب رہی ہیں وہ اپنے آپ کو فلم انڈسٹری اور میڈیا میں ان رکھنے کے لیے مجھ پر تنقید کرتی ہیں لیکن میں واضح کر دوں کہ میں کسی کے ساتھ لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی لیکن اگر کوئی بدتمیزی کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں میں نے پہلے کبھی اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کروں گی۔

مقبول خبریں