کونال کپور نے ٹی وی شو’’ماسٹر شیف انڈیا 5‘‘ کا جج بننے کی خواہش ظاہر کردی

ماسٹر شیف انڈیا سیزن چار کا جج بننے کی پیشکش ہوئی تھی جسے کام کی مصروفیات کی وجہ سے قبول نہیں کرسکا، کونال کپور


APP April 13, 2015
ماسٹر شیف انڈیا سیزن چار کا جج بننے کی پیشکش ہوئی تھی جسے کام کی مصروفیات کی وجہ سے قبول نہیں کرسکا، کونال کپور۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار کونال کپور نے ٹی وی شو ''ماسٹر شیف انڈیا 5'' کا جج بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کونال کپور کا کہنا ہے کہ انھوں ماسٹر شیف انڈیا کے سیزن چار کی جج بننے کی پیشکش ہوئی تھی جسے وہ کام کی مصروفیات کی وجہ سے قبول نہیں کرسکے تاہم اب وہ ماسٹر شیف کے سیزن پانچ کا جج بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ اس شو سے لوگوں میں گھر میں مزیدار پکوان تیار کرنے اور باہر کے بجائے گھر میں پکوانوں کا اہتمام کرنے کا رواج عام ہوا ہے۔

مقبول خبریں