برکات رضوی حیدرآباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر مقرر

ٹی ایم اے سٹی،لطیف آباد میں عابد قریشی اور شبیر قائم خانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری.


Numainda Express October 10, 2012
ٹی ایم اے سٹی،لطیف آباد میں عابد قریشی اور شبیر قائم خانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری

نئے بلدیاتی نظام کے نافذ ہونے کے10 روز بعد حیدرآباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں سابق ڈی سی او ٹنڈو محمد خان سید برکات احمد رضوی کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ برکات رضوی آج بدھ کو نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سید برکات رضوی اور سابقہ کمشنری سسٹم میں ایس ڈی ایم لطیف آباد اور سابقہ بلدیاتی نظام میں ای ڈی او روینیو حیدرآباد بھی تعینات رہے جسکے بعد انہیں ترقی دے کر ڈی سی او ٹنڈو محمد خان مقرر کر دیا گیا جہاں کمشنری نظام بحال ہونے پر انہیں ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان مقرر کیا گیا، جس کے بعد انہیں کراچی میٹرو پولیٹین کارپوریشن میں فنانس ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن سٹی کیلیے عابد قریشی اور ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن لطیف آباد کیلیے محمد شبیر قائم خانی کو ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تاحال ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن قاسم آبادمیں ایڈمنسٹریٹر، میونسپل آفیسر مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا ۔