نئے کپتان ریویو لینے میں ناتجربہ کاری کا مظاہرہ کرتے نظر آئے

ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے پر تھرڈ امپائر سے رجوع کرنے کیلیے مشاورت میں خاصی تاخیر کردی گئی۔


Sports Desk April 18, 2015
ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے پر تھرڈ امپائر سے رجوع کرنے کیلیے مشاورت میں خاصی تاخیر کردی گئی۔ فوٹو : اے ایف پی

پاکستان کے نئے کپتان ریویو لینے میں ناتجربہ کاری کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔

تمیم اقبال 29رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ سعید اجمل کی ایک گیند پیڈ سے ٹکرائی،ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے پر تھرڈ امپائر سے رجوع کرنے کیلیے مشاورت میں خاصی تاخیر کردی گئی، بعد ازاں ایکشن ری پلے سے واضح ہوا کہ گیند گلوز سے ٹکراکر آئی اور لیگ اسٹمپ کی طرف جارہی تھی،فیصلہ تبدیلی کیے جانے کا کوئی امکان نہیں تھا،اس کے باوجود سعید اجمل میدان میں موجود بڑی اسکرین کی طرف دیکھتے ہوئے انگلی سے آؤٹ کا اشارہ کرتے رہے۔