امریکا میں کاکروچ کھانے کا مقابلہ جیتنے والاشخص زندگی کی بازی ہار گیا

ایڈورڈ سب سے زیادہ کاکروچ کھا کر مقابلہ تو جیت گیا لیکن مقابلہ ختم ہوتے ہی ہلاک ہو گیا۔


ویب ڈیسک October 10, 2012
یڈورڈ سب سے زیادہ کاکروچ کھا کر مقابلہ تو جیت گیا لیکن مقابلہ ختم ہوتے ہی ایڈورڈ ہلاک ہو گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

FAISALABAD:

امریکا کے شہر فلوریڈا میں کیڑے مکوڑے کھاکرمقابلہ جیتنے والا ایڈورڈ زندگی کی بازی ہارگیا۔


مقابلے میں کئی افراد نے شرکت کی جن میں فلوریڈا کا رہائشی 32 سال کا ایڈورڈ بھی شامل تھا، ایڈورڈ سب سے زیادہ کاکروچ کھا کر مقابلہ تو جیت گیا لیکن مقابلہ ختم ہوتے ہی ایڈورڈ کی حالت خراب ہوگئی اوردیکھتے دیکھتے وہ ہلاک ہو گیا۔


اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ایڈورڈ کے مرنے کی حقیقت کا پتہ چل سکے گا۔