دنیا بھرمیں دماغی صحت کے دن کو "ذہنی دباؤ ایک عالمی بحران" کے عنوان سے منایا گیا۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہورمیں اسی مناسبت سے تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، اس سال دنیا بھرمیں دماغی صحت کے دن کو ''ذہنی دباؤ ایک عالمی بحران'' کے عنوان سے منایا گیا۔
لاہورکے اسپتال میں ہونے والی تقریب میں مختلف ماہرین نے بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ کی وجوہات اور روک تھام کے حوالے سے بھی بات چیت کی، تقریب میں موجود ڈاکٹروں نے کہا کہ ڈپریشن کا علاج صرف دوائیوں سے نہیں کیا جاسکتا اس کے لئے سیاسی ،معاشی حالات کو بہتربنانا ہوں گے، تمام شعبوں کو مل کرکام کرنا ہوگا، ڈاکٹروں نے مزید کہا کہ ڈیپریشن اس وقت دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہو امرض بن چکا ہے، ماہرین کے مطابق مثبت سوچ اور رویے کی وجہ سے اس بیماری پرقابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ۔
تقریب میں ادارے میں زیرعلاج مریضوں کے بنائے گئے مختلف ماڈلزاورعام استعمال کی اشیا بھی رکھی گئی تھیں جب کہ کالجزکی طالبات کی طرف سے چارٹ اورپوسٹربھی بنائے گئے تھے ان پوسٹرز میں ڈیپریشن کی وجوہات کو نمایاں کیا گیا ہے۔