چین آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 50 تھنڈر لڑاکا طیارے فراہم کریگا

2007 ء میں چین سے پاکستان 60طیارے حاصل کر لیے ہیں۔


این این آئی April 25, 2015
2007 ء میں چین سے پاکستان 60طیارے حاصل کر لیے ہیں۔ فوٹو : فائل

چینی میڈیانے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین آئندہ تین برس میں پاکستان کو50 تھنڈر لڑاکا طیارے فراہم کریگا۔

چین''چائنہ ٹائمز'' کے مطابق چین کی ایوی انڈسٹری کارپوریشن کے تحت جاری طیارہ سازی کے منصوبے کے سابق سربراہ لی پی نے بتایا کہ ایف سی ون ژیالانگ کے آخری بیج کے50طیارے پاکستان کوآئندہ تین برسوں میں دے دیے جائیں گے۔کثیر جہتی خصوصیات کے حامل ژیا لانگ لڑاکا طیارے چینگدو ایئرکرافٹس انڈسٹری گروپ اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس طرف سے مشترکہ طور پر تیارکیے گئے۔

لی کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان یہ طیارے دوستی کی ایک علامت ہیں،چین کے علاوہ پاکستان فی الحال ان لڑاکا طیاروں کااستعمال کرتاہے پاکستان اور چین کے درمیان دستخط کیے، معاہدے کے تحت پاکستان چین سے کل110 تھنڈر لڑاکاطیارے حاصل کرے گا۔2007 ء میں چین سے پاکستان 60طیارے حاصل کر لیے ہیں۔ 10طیارے منہاس میں ٹیسٹ اورتشخیص یونٹ کیلیے وقف ہیں دیگر50 طیارے پاک فضائیہ کے 16 ویں اور 26 ویں اسکواڈرن کا حصہ ہیں۔


 

مقبول خبریں