سری نواسن کی آئی سی سی چیئرمین شپ کوخطرہ

انوراگ ٹھاکر حکمران جماعت بی جے پی کے لوک سبھا ممبر ہونے کے ساتھ ارون جیٹلی کے بھی انتہائی قریب ہیں


Sports Desk April 29, 2015
انوراگ ٹھاکر وزیراعظم مودی کے بعد ملکی سیاست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ فوٹو: فائل

ماضی میں سری نواسن کا بھارتی بورڈ پر راج رہا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے اور ان کی آئی سی سی چیئرمین شپ کو خطرہ ہو گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے موجودہ سیکریٹری انوراگ ٹھاکر سے لڑائی کی پاداش میں ان کی آئی سی سی چیئرمین شپ بھی خطرے میں پڑگئی۔ان کی نامزدگی کا جائزہ رواں برس ستمبر میں لیا جانا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں اس کیلیے بی سی سی آئی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کرنا خارج ازامکان نہیں،اس تمام صورتحال میں جگموہن ڈالمیا کا فائدہ ہوتا ہوا نظرآرہا ہے جو خاموشی سے اپنے پتے کھیل رہے ہیں، انوراگ ٹھاکر حکمران جماعت بی جے پی کے لوک سبھا ممبر ہونے کے ساتھ ارون جیٹلی کے بھی انتہائی قریب ہیں، وہ وزیراعظم مودی کے بعد ملکی سیاست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔