مارچ 2016 میں مردم اور خانہ شماری کی باضابطہ منظوری دے دی گئی

مردم شماری پر 14 ارب 50 کروڑ کے اخراجات آئیں گے جو وفاقی اور صوبائی حکومتیں برداشت کریں گی


این این آئی/INP April 30, 2015
مردم شماری کے عبوری نتائج جون 2016 میں دیئے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت شماریات بیورو کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں آئندہ سال مارچ میں مردم شماری اور خانہ شماری کی باضابطہ منظوری دیدی گئی ہے۔

مردم شماری پر 14 ارب 50 کروڑ کے اخراجات آئیں گے جو وفاقی اور صوبائی حکومتیں برداشت کریں گی جبکہ مردم شماری کے عبوری نتائج جون 2016 میں دیئے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے 18 مارچ 2015 کو وزیراعظم کی زیر صدارت اپنے اجلاس میں مسلح افواج کے تعاون سے مارچ 2016 میں مردم شماری کرانے کی منظوری دی تھی۔

وزیر خزانہ نے دسمبر2017 تک ضلعی سطح پر ڈیٹا اور رپورٹس کی تیاری سمیت دیگر تمام اقدامات مکمل کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ کامیاب شماری یقینی بنانے کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں۔

مقبول خبریں