یوم عشق رسول ؐ پر گرفتار 43 ملزمان کو رہا کر دیا گیا

سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام، ملزمان کیخلاف ثبوت نہ مل سکے،پولیس.


Staff Reporter October 11, 2012
سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام، ملزمان کیخلاف ثبوت نہ مل سکے،پولیس. فوٹو : فائل

یوم عشق رسول کے موقع پر احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار 43 ملز مان کو ثبوت نہ ہونے کے باعث رہا کرنے کا فیصلہ۔

، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 03 کے روبرو بدھ کو بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن کی حدود میں گرفتار 27 ملزمان اور کھارادر سے گرفتار16ملزمان کو پیش کیا گیا تھا اور پولیس نے ان کیخلاف تفتیش مکمل کرکے عدالت میں چالان پیش کرنے کے لیے تیار کرلیا تھا ۔

تاہم اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے چالان کا جائزہ لیتے ہوئے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جن الزامات میں ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے ان کی تائید میں پولیس کے پاس کیا ثبوت ہیں ، گرفتار شدگان کسی ویڈیو میں نظر نہیں آئے ، ان کے قبضے سے اسلحہ یا کوئی ایسا مواد برآمد نہیں ہوا جس سے آگ لگائی جاسکے، پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کیخلاف تاحال کوئی ثبوت نہیں ہے ، عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں