مقبوضہ کشمیردینا تودورآزادکشمیربھی واپس لیں گے ہٹ دھرم بھارت کا پرانا راگ

مقبوضہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ سے اسے دینا تو دور کی بات ہے ہم آزاد کشمیر بھی واپس لیں گے، بھارتی وزیراعظم ہاؤس


ویب ڈیسک May 02, 2015
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی پر سخت مذمت کی تھی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا پرانا لاگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اسے دینا تو دور کی بات ہے ہم پاکستان سے آزاد کشمیر بھی کے کر رہیں گے۔

بھارت کے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دینا تودورکی بات ہم آزاد کشمیر بھی لیں گے۔

واضح رہے ترجمان پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے مقبوضہ کشمیر میں جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی پر سخت مذمت کرتے ہوئے وادی کو متنازع علاقہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ مقبوضہ وادی میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی کوششیں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔