گیلانی کو خط نہ لکھنے کا مشورہ بھی درست تھا فاروق نائیک

پہلے والے وزیر قانون بھی ٹھیک تھے میں بھی ٹھیک ہوں ،ججز کو چیمبر میں تحفظات سے آگاہ کیا گیا


Numainda Express October 11, 2012
پہلے والے وزیر قانون بھی ٹھیک تھے میں بھی ٹھیک ہوں ،ججز کو چیمبر میں تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

وزیر قانون فارو ق نائیک نے کہاہے کہ سابق وزیرقانون بابر اعوان نے سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کا مشورہ اپنے حالات کے مطابق درست دیا تھا۔

ہر چیز کا وقت متعین ہوتا ہے، عدالت کی طرف سے حکومتی خط کی منظوری سے انصاف، جمہوریت، قانون اور آئین کی فتح ہوئی ہے ۔ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس میں حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خط کے باقی مراحل بھی طے ہوجائیں گے اور عدالت کو 14 نومبر کو بتادیں گے کہ خط سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ججز کو بند کمرے میں ایک دوسرے کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ ٹرائل کسی کا نہیں ہوگا، سوئس کیسز میں کوئی قومی دولت نہیں لوٹی گئی تھی اور نہ ہی کوئی کیس ثابت ہوا بلکہ معاملہ صرف تحقیقات تک رہا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون نے کہاکہ عدالت نے دوستانہ طور پر خط کو مانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں