مالدیپ کے صدر2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین کھیل، صحت، تعلیم اور انسداد منشیات کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے


این این آئی May 05, 2015
دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین کھیل، صحت، تعلیم اور انسداد منشیات کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ فوٹو : فائل

مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کل (بدھ کو) 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے۔

وہ یہاں وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون سے ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں ممالک کے مابین کھیل، صحت، تعلیم اور انسداد منشیات کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، وزیراعظم نواز شریف نے مالدیپ کے صدرکو دورے کی دعوت دی تھی۔

مقبول خبریں