بلاوجہ کی تنقید فارغ لوگوں کا کام ہےفواد خان

جب اور جہاں بھی اچھے اسکرپٹ کی فلم میں کام کی پیشکش ہو ئی قبول کروں گا،فواد خان


این این آئی May 09, 2015
میر ے حوالے سے بعض بے بنیاد خبریں پھیلا ئی جارہی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، فواد خان۔ فوٹو : عمیر علی انجم / ایکسپریس

نامور ماڈل واداکار فواد خان نے کہا ہے کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ،بلاوجہ کی تنقید فارغ لوگوں کا کام ہے ،جب اور جہاں بھی اچھے اسکرپٹ کی حامل فلم میں کام کی پیشکش ہو گی تو اسے قبول کروں گا ۔

ایک انٹر ویو میں فواد خان نے کہا کہ میری روز اول سے یہی کوشش رہی ہے کہ تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دوں ،میں دھڑ ادھڑ فلمیں کرنے کے حق میں نہیں ہوں ۔ اداکار نے بتایا کہ روزانہ ورزش اور جم کرنا میرے معمولات ہیں ۔ بھارت میں میں سب کی عزت کرتا ہوں میر ے حوالے سے بعض بے بنیاد خبریں پھیلا ئی جارہی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

مقبول خبریں